Asan Angrizi Qawaid by Muhammad Yaseen Qasmi Qadavi

Asan Angrizi Qawaid by Muhammad Yaseen Qasmi Qadavi کتاب کا نام: آسان انگریزی قواعد

کتاب کا نام: آسان انگریزی قواعد
مصنف: محمد یاسین قاسمم گڈاوی جمعیت علماء ھند
اردو اور عربی بیک گراونڈ والے طلبہ کے لیے اردو و عربک قواعد کے طرز پر نہات آسان زبان و بیان میں انگریزی سکھانے والی ایک منفرد کتاب
یوں تو مارکیٹ میں اردو زبان میں بھی انگریزی گرامر کی کئی ایک کتابیں موجود ہیں، لیکن اس کے باوجود راقم نے اس کتاب کو ترتیب دی۔ اس کی وجہ یہ ہوئی کہ ان کتابوں سے استفادے کے دوران شدت سے کئی چیزیں ایسی محسوس ہوئیں کہ جن کو اگر نقص یا کمی کا نام نہ بھی دیا جائے تو کم سے کم یہ کہنا نا مناسب نہ ہوگا کہ گروہ پیش کش تھوڑا سی اور ڈھنگ اور طرزسے ہوتی تو زیادہ مفید اور اگر ابت ہوتی۔ انھیں بانو کو پیش نظر رکھتے ہوئے راقم نے اس کتاب میں درج ذیل کوششیں کیں

خصوصیات
الف – چوں کہ یہ کتاب اردو میڈیم اور ایک حد تک عربی گرامر جاننے والے طالب علم کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے، اس لیے ان کی دشواریوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے انگریزی گرامر کے ہر اصطلاحی الفاظ کی اردو اور عربی متبادل اصطلاح دی گئی ہے۔
ب – ہر اصطلاح اور انگریزی کے نئے الفاظ کے تلفظ کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔
ج – قواعد کی جو بحثیں موقوف علیہ کی حیثیت رکھتی ہیں، انھیں پہلے بیان کیا گیا ہے، اور جو موقوف کی رکھتی ہیں، ان کا تذکرہ بعد میں کیا گیا ہے۔ اسی وجہ سے اس کتاب کی بحثوں میں دیگر کتابوں کے مقابلے میں تقدیم و تاخیر پائیں گے۔
د – اسباق کی تقسیم میں کتاب اور قواعد سے مناسبت پیدا کرنے کے لیے شروع کے اسباق چھوٹے رکھے گئے ہیں لیکن بعد کے اسباق میں گرامر کا خیال رکھا گیا ہے، جس کی بنا پر بعض سبق کچھ بڑے ہوتےہیں۔
ہ – ہر سبق کے آخر میں مشق دی گئی ہے، جس کی روشنی میں مزید مشقیں کی جاسکتی ہیں اور زبان کو بہتر سے بہتر بنا سکتے ہیں۔

ان تمام خصوصیات اور کوششوں کے ساتھ یہ کتاب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ یہ کوشش کہاں تک کامیاب ہے، اس کا فیصلہ تو آپ کے ہاتھوں میں ہے، البتہ بندے کو اتنا اور عرض کرنا ہے کہ عصر حاضر میں انگریزی زبان ٹکنالوجی اور سائنس کی زبان ہونے کی وجہ سے بین الاقوامی رابطے کی زبان کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور زندگی کے بیشتر معاملات: تجارت، بینکنگ ، بین مذہبی روابط وغیرہ وغیرہ اسی زبان سے انجام دیے جارہے ہیں، اس بنیاد پر اس زبان کا سیکھنا جہاں ضروریات زندگی کی تکمیل کے لیے ضروری ہے، و ہیں عالمی سطح پر اپنے مقاصد کی تبلیغ و اشاعت کے لیے اس سے بہتر کوئی اور متبادل سر دست موجود نہیں ہے۔ اس لیے ہم کہہ سکتے ہیں کہ عصر حاضر میں انگریزی سیکھنا ہر ممکن ضروری ہے۔آخر میں ہم جناب مولا نا عظیم اللہ صدیقی قاسمی کا شکر یہ ادا کرناواجبی فریضہ سمجھتے ہیں ، جن کے تعاون اور کوششوں کو اس کتاب کو تمام مراحل سے گزار کر اشاعت کے مرحلے تک لانے میں برابر کا دخل ہے۔ اسی طرح مکتبہ صوت القرآن کے بھی ممنون ہیں کہ اس نے اشاعت کی ذمہ داری اٹھا کر اسے عام کرنے کا فریضہ انجام دیا۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ معاونین کو اجر جزیل دے، قارئین کو جزائے خیر دے اور اس کتاب کو قبولیت عامہ سے نواز دے۔آمین۔
محمد یاسین قاسمی جہازی