عرصہ دراز سے درس و تدریس کے پیٹے سے منسلک رہنے کے بعد مجھے اس بات کا شدت سے احساس ہو رہا تھا کہ طلباء و طالبات کو انگریزی مضمون میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی اصل وجہ ان کا انگریزی گرائمر سے نا واقفیت ہوتی ہے جبکہ گرائمر کی بنیاد Tenses ہوتے ہیں اور Tenses کو سمجھنے سے ناواقف رہنے کی وجہ سے طلباء وطالبات مجبوراً ” انگریزی مضمون کو طوطے کی طرح رہنے لگتے ہیں جبکہ مضمون کو سمجھنے اور اپنے الفاظ میں اپنے مافی الضمیر کو بیان کرنے سے مکمل طور پر قاصر ہونے کی وجہ سے نتیجتا وہ سکول سے راہ فرار اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ طلباء و طالبات کی اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے Tenses پر کتاب لکھنے کی کاوش کی ہے کتاب لکھتے وقت اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ یہ طلباء و طلبات ( سکول و کالج) کیلئے عام فہم اور آسان ہو ۔ کتاب ” Self Teaching ” اور اپنی مدد آپ ” کی بنیاد پر لکھ چکا ہوں تا کہ طلباء و طالبات خود بخود پڑھ کر سمجھ سکیں اور ان کو استاد کی ضرورت پیش نہ ہو سکے اس کے علاوہ آسان سے مشکل کی طرف رہنمائی کرنے کے اصول کے مطابق کتاب کے شروع میں جملہ Sentence کی بناوٹ ” فعل کی صورتیں”اشخاص کیلئے استعمال ہونے والے الفاظ اور Tenses کے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے تاکہ Tenses کو آسانی سے سمجھ سکیں تمام اصولوں کو انتہائی سادہ الفاظ میں وضاحت سے بیان کیا گیا ہے جبکہ Tenses کو سیکھنے کیلئے کچھ نئے طریقے بھی آزمائے گئے ہیں جس میں ہر Tense کے آخر میں فارمولا بھی ایک نئی کوشش ہے تا کہ انہی بنیادوں پر طلبہ وطالبات Tenses کو آسانی سے سمجھ سکیں۔ علاوہ ازیں میری کتاب کا مطالعہ کرنے کے بعد طلباء اور اساتذہ کی گرانقدر رائے میرے لئے قیمتی سرمایہ ہوگا اور تنقید و تحسین کا خندہ پیشانی سے خیر مقدم کروں گا ۔ انشاء اللہ کتاب پڑھ کر سکول و کالج کے طلباء و طالبات کو انگریزی سمجھنے اور بیان کرنے کے بیش بہا فوا ئکے حاصل ہوں گے ۔ (شکریہ )رحیم جان ایم اے۔ ایم ایڈ ۔ ایم ایل ایس
