قائد اللغات از ابو نعیم عبدالحکیم خان نشتر جالندھری
حضرت ابو نعیم عبدالحکیم خان نشتر جالندھری مرحوم مسلم الثبوت زبان دان تھے۔ انہوں نے قائد اللغات کا ایک ایک لفظ متعد زبانوں کے مستند لغتوں سے تحقیق کرنے کے بعد لکھا۔ اور آج سے دس سال قبل اس کو ایم ، آر برادرز، لاہور نے شائع کیا۔ اہل علم و ادب نے گوناگوں محاسن اور کاملیت و جامعیت کے باعث قائد اللغات کو بے حد پسند کیا اور اس کی بے پناہ مانگ کے پیش نظر حامد اینڈ کمپنی اس کا دوسرا ایڈیشن چھاپنے کی سعادت حاصل کر رہی ہے نشر اور ماہرین لغت نگاری کے گرانقدر اور مفید مشوروں سے استفادہ کیا راقم الحروف نے زیر نظر اشاعت میں، ارباب علم و دانہ ہے۔ نظر ثانی کے دوران میں ضروری ترمیم و تصحیح کے علاوہ بعض الفاظ و تراکیب اور مصطلحات کا اضافہ کیا گیا ہے ۔ اس طرح قائد اللغات کا یہ ایڈیشن ہر لحاظ سے جامع ومانع ہو گیا ہے ۔