Rabia Urdu Lughat رابعہ اردو لغت

Rabia Urdu Lughat رابعہ اردو لغت

اُردو زبان میں مستعمل تقریباً تمام الفاظ ، مرکبات، محاورات ، ضرب الامثال ، سائنسی وفنی اصطلاحات
رابعہ اردو لغت جامع اکیسویں صدی کی ایک بہترین لغت ہے۔ یہ عام قارئین اور بالخصوص طالب علموں کے لیے عمومی نقطہ نظر سے مرتب کی گئی ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ مفید بنانے کی ہرممکن کوشش کی گئی ہے۔ اس میں اس امر کو لوظ رکھا گیا ہے کہ قدیم وجدید تمام مروجہ الفاظ شامل کر دیئے جائیں کیونکہ اُردو زبان دن بدن اپنا دامن نئے الفاظ سے وسیع کرتی جارہی ہے۔ رابعہ اردو لغت جامع کی ایک منفرد خوبی جو دوسری تمام لغات پر فوقیت رکھتی ہے ، وہ انگریزی الفاظ کا اضافہ ہے جو کہ رفتہ رفتہ اُردو زبان میں مستعمل ہو رہے ہیں۔ ان میں اکثر انگریزی کے ایسے الفاظ بھی ہیں جن کا اُردو زبان میں کوئی متبادل لفظ نہیں اور اُردو زبان کی وسیع دامنی کی وجہ سے شامل زبان ہو گئے ہیں۔ زیر نظر لغت کی ترتیب و تدوین میں درج ذیل امور کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ طلباء کی درسی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میں تقریبا ان تمام الفاظ کو شامل کر دیا گیا ہے جو نصابی کتابوں اور اُردونظم و نثر کی عام کتابوں میں استعمال ہوتے ہیں۔ تقریب بڑی حد تک اُردو زبان کے تمام مستعمل الفاظ ، ضرب الامثال، محاورات اور قدیم و جدید علمی ، ادبی، سائنسی اور کنیکی اصطلاحات کو شامل کر دیا گیا ہے۔ دوسری غیر ملکی زبانوں مثلا ترکی ، پرتگالی ، فرانسیسی ،سنسکرت، یونانی وغیرہ کے وہ لفظ بھی شامل کر دیے گئے ہیں جو اُردو زبان میں رواج پاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ علاقائی زبانوں کے الفاظ بھی شامل کر دیئے گئے ہیں۔ بعض الفاظ کے صحیح تلفظ کے لیے ان پر اعراب لگا دیے گئے ہیں۔ہر لفظ کے ساتھ قوسین میں یہ لکھ دیا گیا ہے کہ یہ کس زبان کا لفظ ہے۔ اسماء کی تذکیر و تانیث کی وضاحت کر دی گئی ہے۔ ہر لفظ کی صرفی حیثیت ظاہر کرنے کے لیے اسم ضمیر ، صفت ، مصدر ، تابع فعل متعلق فعل اور فعل وغیرہ ساتھ لکھ دیا گیا ہے۔جو الفاظ اُردوزبان میں اپنی حیثیت رکھتے ہیں اور ساتھ ہی کسی شہر یا شخصیت کا نام ، لقب یا تخلص بھی ہیں، ان کی وضاحت بھی کر دی گئی ہے۔انگریزی الفاظ کا اُردو میں وہی تلفظ دیا گیا ہے جس طرح وہ رائج ہیں۔ الفاظ و محاورات کے معنی زبان کی صحت و پاکیزگی کو مد نظر رکھتے ہوئے لکھے گئے ہیں۔ ایسے محاورات اور ضرب الامثال کو شامل کرنے سے گریز کیا گیا ہے جو کسی فرقے یا طبقے کے احترام کے منافی ہوں۔ اسے ظاہری و باطنی دونوں طرح سے دلکش اور افادیت کا حامل بنانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی ہے۔ ظاہری خوبصورتی کے لیے اس کی کتابت محسنِ ترتیب اور چھپائی کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ جبکہ باطنی طور پر اسے زیادہ سے زیادہ سرمایہ معنی سے آراستہ کیا گیا ہے۔ اگر چہ صحیح و درستی کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ لیکن پھر بھی انسان خطا کا پتلا ہے اور اغلاط کا رہ جانا بعید از امکان نہیں۔ اگر کوئی غلطی یا خامی نظر آئے تو از راہ کرم اس سے مطلع فرمائیں تا کہ آئندہ ایڈیشن میں اس کی تصحیح ہو سکے۔ اداره