Laboratory Test Urdu by Dr Mustansir

Laboratory Test Urdu by Dr Mustansir

آج کے دور میں بیماری کی تشخیص بہت ساری جدید مشینری کے ذریعے اور لیبارٹری ٹیسٹوں کے ساتھ کی جاسکتی ہے۔ لیکن آج بھی مریض کی ہسٹری بیماری کی علامتیں اور نشانیاں بیماری کی تشخیص کے لئے سنہری اصول ہیں ۔ لیبارٹری ٹیسٹ اور دیگر جدید ٹیسٹ بیماری کی تصحیح جگہ نوعیت اور پھیلاؤ کے بارے میں معلومات مہیا کرتے ہیں۔ نیز علاج شروع کرنے کے بعد بیماری کا کنٹرول یا ختم ہونے کے بارے میں صحیح معلومات دیتے ہیں۔ انسانی جسم لا تعداد کیمیائی اجزاء پر مشتمل ہے۔ ان کیمیائی اجزاء کی خاص مقدار انسان کو صحت مند حالت میں رکھتی ہے۔ ان اجزاء کی کمی یا زیادتی انسانی صحت کے لئے مضر ہوتی ہے۔ بعض اوقات کئی اور کیمیائی اجزاء جسم میں آجاتے ہیں جو کہ ایک ناریل انسان میں موجود نہیں ہوتے۔ کیمیائی اجزاء کی بے ترتیمی بیماری کو جنم دیتی ہے۔ لیبارٹری میں اسی بے ترتیمی کو مختلف ٹیسٹوں کے ذریعے جانچا اور ناپا جاتا ہے۔ پھر مریض کی کیفیت کے مطابق ان ٹیسٹوں سے نتیجے اخذ کئے جاتے ہیں اور مریض کی بیماری کی تشخیص ہو جاتی ہے۔ تشخیص مکمل ہونے پر علاج کا آغاز ہوتا ہے۔ ٹیسٹوں سے بیماری کے علاج اور کنٹرول کا اندازہ بھی لگایا جاسکتا ہے۔ آج کی جدید میڈیسن کا انحصار ٹیسٹوں پر ہے۔ ایک اچھے معالج کے لئے ضروری ہے کہ وہ ٹیسٹ کروا سکے اور ان کی اہمیت کو سمجھے سکے۔ اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کتاب میں مختلف بیماریوں کی تشخیص کے لئے کروائے جانے والے ٹیسٹ دیئے گئے ہیں اور ان ٹیسٹوں کی رپورٹ کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔ ی کوشش کی گئی ہے کہ انسان کی تمام طبعی حالتیں نوزائیدہ بچہ بچپن نو جوان بڑھا پا مرد عورت اور حمل میں مختلف کیمیائی تبدیلیوں کے بارے میں معلومات دی جائیں۔ محمد عاصم بائیومیڈ یکل انجینئر نگ لیب  دی چلڈرن ہسپتال لاہور کی معاونت کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں ۔

ڈاکٹرمحمد مستنصر